لکی شہر کے تاجروں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار

جمعرات 14 جنوری 2021 21:09

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) لکی شہر کے تاجروں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکی شہر میں بجلی کی طویل بندش سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف لکی مروت کے تحصیل صدر ڈاکٹر محمداقبال خان کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا، اس موقع پر فقیر حماد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تاجر رہنمائوں نے کہا کہ شہر میں دن بھر بجلی غائب رہتی ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، افسوس ناک امر یہ ہے کہ تاجر اور کاروباری طبقہ باقاعدگی سے بل جمع کرتا ہے یہی نہیں بلکہ شہر میں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود عوام بالخصوص تاجر طبقے کو بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کے اضافے پر شہریوں اور خاص کر تاجروں کی تشویش بجا ہے اس سلسلے میں جلد پیسکو کے مقامی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاور سپلائی کمپنی کا اپنا ایک اصول ہے کہ جہاں چوری کم اور ریکوری زیادہ ہو وہاں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے گی حکام پر واضح کیا جائے گا کہ وہ اس اصول پر عمل کریں اور شہر میں بلاوجہ بجلی بند رکھنے سے اجتناب کریں۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں