ًلکی مروت، کلاس فورآسامیوں پر بھرتی کے لئے امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹیں جاری کردیں

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم مردانہ لکی مروت نے کلاس فورآسامیوں پر بھرتی کے لئے متوفی/میڈیکل بورڈ اور ریٹائرڈ ایمپلائیز سن کوٹے کے تحت درخواستیں دینے والے امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹیں جاری کردیں۔

(جاری ہے)

امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نامکمل دستاویزات 20جنوری تک مکمل کریں اور انٹرویو کے دوران غیر حاضر امیدوار 21جنوری کو دوبارہ ڈی ای او افس میں انٹرویو کے لئے حاضر ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں