اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا انٹر امتحان کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ،پانی، بجلی و دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 13 جون 2022 20:05

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین باچا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اویس خان نے انٹر امتحان کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پانی، بجلی و دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور کئی امیدواروں سے نقل مواد ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی عملہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دے اور شفاف امتحان کے انعقاد کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے بنیادی مرکز صحت منجی والا کا اچانک معائنہ بھی کیا اور وہاں ڈاکٹروں و دیگر عملے کی حاضری ، او پی ڈی و دیگر ریکارڈ چیک کیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں