لکی مروت ،نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی

جمعہ 17 جون 2022 20:05

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) لکی مروت کے علاقے چوہر خیل میں ایک نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ22سالہ کلیم اللہ کباڑ سامان کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتا تھا وہ کاروبار کے سلسلے پیزو بازار گیا تھا لیکن گھر واپس نہ لوٹا اگلے دن اس کی لاش کھیتوں سے ملی ۔

(جاری ہے)

رحم دل نے تھانہ شہید ہیبت علی خان پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور اسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، اطلاع ملنے پر وہ چوہر خیل پہنچے تو بھائی کی لاش اراضی میں پڑی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تتر خیل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں