معاشرے میں علماء کرام کا کردار مسلمہ ،لوگ بات توجہ سے سنتے ،عمل کرتے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنرلکی مروت

جمعہ 17 جون 2022 20:12

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء)اسسٹنٹ کمشنرلکی مروت طارق محمود نے کہا ہے کہ معاشرے میں علماء کرام کا کردار مسلمہ ہے لوگ ان کی بات توجہ سے سنتے اور اس پر عمل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں علماء کرام میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور بقاء کیلئے علماء نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ہر موڑ پر علماء کرام سے نہ صرف مشاورت کی ہے بلکہ ان سے رہنمائی بھی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء ہی کی بدولت معاشرے میں اصلاح کو فروغ اور برائیوں کے سد باب میں مدد ملتی ہے ۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں