اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت کا بازاروں کا اچانک معائنہ،متعدد تاجروں کو بھاری جرمانے کردیئے

پیر 20 جون 2022 22:09

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت طارق محمود نے بازاروں کے اچانک معائنے کے دوران متعدد تاجروں کو بھاری جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اقبال حسین باچا کو ملنے والی وعوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے اے سی طارق محمود نے مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں انہوں نے شیر فروشوں، جنرل سٹورز، بیکریز اور گوشت فروشوں کی دکانوں کا خصوصی معائنہ کیا اور وہاں نرخوں کے ساتھ ساتھ صفائی کا معائنہ بھی کیا انہوں نے دکانوں سے 10کلو پولی تھین بیگز بھی قبضے میں لے لئے اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں