لکی مروت ‘پولیس نے بلا نمبر اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا

پیر 1 اگست 2022 19:36

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت ضیاء الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے بلا نمبر اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا، یہاں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ بائیک عام طور پر مجرمانہ سر گرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں اور محرم الحرام کے دوران امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے اور حساس مقامات کی سیکورٹی کے لئے ایسی موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی ناگزیر تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹس پر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر قانونی دستاویزات طلب کئے جو پیش نہیں کئے گئے جس پر 50سے زائدموٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر تھانوں میں بند کردی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ، شہری پولیس کاروائی سے بچنے کے لئے اپنی موٹر سائیکلیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹر کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں