سرائے نورنگ کی ایک خاتون نے ریسکیو1122 سروس کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

پیر 1 اگست 2022 19:47

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) سرائے نورنگ کی ایک خاتون نے ریسکیو1122 سروس کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا،یہاں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر میڈیکل ٹیم ایمبولینس گاڑی کے ہمراہ گنڈی خان خیل علاقے بھیجی گئی جودرد زہ میں مبتلا خاتون کولے کر ہسپتال کی طرف روانہ ہوئی ، راستے میں خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے ایمبولینس کے اندر ہی خاتون کی ڈیلیوری کی گئی اور اس نے ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ماہر میڈیکل ٹیکنیشن کی زیر نگرانی ڈیلیوری کے دوران ڈیلیوری کٹ اور دیگر طبی سامان استعمال کیا گیا، خاتون اور ان کا نوزائیدہ بچہ صحت مند ہیں اور انہیں گھر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں