لکی مروت،پڑھالکھا پاکستان ہی ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ہے،ہمایوں خٹک

اساتذہ دن رات ایک کر کے اپنا فرض نبھائیں ،آنیوالی نسلوں کو تابناک مستقبل دیں، سب ڈویژنل ایجوکیشن افسر

پیر 1 اگست 2022 19:47

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر پروا ہمایوں خٹک نے کہا ہے کہ پڑھالکھا پاکستان ہی ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ہے، اساتذہ دن رات ایک کر کے اپنا فرض نبھائیں اورآنے والی نسلوں کو تابناک مستقبل دیں، وہ ایل ٹی آر سی درابن خورد میں داخلہ مہم کے حوالے سے سکولوں کے اول مدرسین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر اے ایس ڈی ای اوز الفت علی شاہ اور نعمان فرخ بھی موجود تھے ہمایون خٹک نے کہا کہ تعلیم کا حصول انتہائی اہم ہے بچوں کو اندھیروں میں نہ دھکیلیں ان کو اس قابل بنائیں کہ وہ اس تیز رفتار دنیا میں دیگر اقوام کے شانہ بشانہ چل سکیں،انہوں نے کہا کہ اساتذہ ایک اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیںقوم کا مستقبل ان ہی سے وابستہ ہے، اس لئے انہیں چاہیے کہ لوگوں کو گھر گھر جا کر بتلائیں کہ علم ہماری ضرورت ہے ایک پڑھا لکھا پاکستان ہی ہمارا تابناک مستقبل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ پی ٹی سی ممبران کے ساتھ مل کر معمار قوم کا کردار نبھائیں اورنئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں