لکی مروت کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی خالی آسامیوں پر بلاتاخیر تعیناتیاں کی جائیں‘ڈاکٹر محمد اقبال خان مروت

پیر 1 اگست 2022 19:47

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ڈاکٹر محمد اقبال خان مروت نے خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیا ہے کہ ضلع لکی مروت کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی خالی آسامیوں پر بلاتاخیر تعیناتیاں کی جائیں تاکہ مقامی لوگوں کو علاج معالجے کے لئے بڑے شہروں کو نہ جانا پڑے یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سٹی ہسپتال سمیت دیگر چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی اڑھائی سو(250) سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہیں جس سے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل متاثر ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لکی شہر کے واحد ہسپتال میں ای این ٹی اور دیگر سپیشلسٹ ڈاکٹرز نہیں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو باامر مجبور دیگر شہروں کو جانا پڑتا ہے حکومت طبی مسائل سے دوچار لکی مروت کے عوام پر خصوصی توجہ دے اور مقامی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیاں بلا تاخیر پر کی جائیں۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں