لکی مروت میں یوم شہدائے پولیس پورے جوش وجذبے اورنہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

شہدائے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں جن کی بدولت آج امن قائم ہے ، ان قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور پوری قوم شہدائے پولیس کو ان قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے،ڈی پی او ضیاء الدین

جمعرات 4 اگست 2022 22:55

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں جن کی بدولت آج امن قائم ہے ، ان قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور پوری قوم شہدائے پولیس کو ان قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں امسال بھی یوم شہدائے پولیس پورے جوش وجذبے اورنہایت عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں دن کا آغاز ختم قرآن سے ہوا جس میں پولیس شہداء کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، پولیس لائنز میں منعقد ہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد، پاک آرمی تاجہ زئی بیس کیمپ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹنٹ کرنل عمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرطارق اللہ پولیس شہداء کے ورثاء اور بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر شہداء کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی ڈکومنٹریز بھی بڑی سکرین پر چلائی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں جن کی بدولت آج امن قائم ہے ، ان قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور پوری قوم شہدائے پولیس کو ان قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس کے 67 افسران اور جوانوں نے دہشت گردوں، سماج دشمن عناصر اور شرپسندوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔تقریب سے کرنل عمر اور اے ڈی سی طارق اللہ نے بھی خطاب کیا، بعد میں پولیس شہداء کے ورثاء اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں