ہمارے قائدین نے اقتدار کے بغیر بھی ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام کودرپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی ہے‘ علاقے میں سو لر ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں

چیئرمین مروت اتحاد ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 16:47

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سیف اللہ برادران کے بھتیجے و چیئرمین مروت اتحاد ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کے قائدین نے اقتدار کے بغیر بھی ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام کودرپیش پانی،بجلی ،گیس،مواصلات بالخصوص و دیگر مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جس کے تحت علاقوں میں آبنوشی کے سولر ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں جبکہ گھر گھر بجلی کی فراہمی کے علاوہ پیز و گریڈ سٹیشن کو 220کے وی ڈیر ہ اسماعیل خان سے منسلک کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جس سے نہ صرف لکی مروت بلکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان اضلاع کا آپس میں سرکل سسٹم بن جانے سے بجلی کی نظام میں کافی بہتری آئیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع ناظم آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مخالفین ان کی قائدین کی کوششوںسے منظور کردہ آبنوشی وآبپاشی ،بجلی ،رابطہ سڑک ،پریشر پمپس و دیگر عوامی فلاح وبہبود کیلئے منظور کردہ 40کروڑروپے کا ترقیاتی فنڈز پر عدالتوں کے ذریعے حکم امتناعی نہ لیتے تو آج علاقے میں آبنوشی و آبپاشی ،بجلی وگیس کے درجنوں منصوبے مکمل ہونے سے عوام کو حقیقی معنوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوتی۔انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ اہلیان لکی مروت بیدار ہوکر مخالفین کے بارباردھوکوں میں نہ آئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں