لکی مروت،محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیم ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری چیک کرنے ہسپتال پہنچ گئی

منگل 21 فروری 2017 22:34

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)محکمہ صحت کی ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری چیک کرنے اور عوام کو فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لینے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی پہنچ گئی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی احمد کی سربراہی میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر ملیحہ اور دیگر حکام پر مشتمل ٹیم نے ضلعی ہسپتال میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں، طبی عملے اور دیگر ملازمین کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں مریضوں کو فراہم کردہ علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار وزیر اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان سمیت محکمہ صحت کے دیگر مقامی حکام بھی موجود تھے ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم نے مختلف شعبوں میں بہتری آنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور او پی ڈی کی تعریف کی انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی مجموعی صورت حال کو بھی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ڈاکٹر علی احمد نے شعبہ امراض اطفال اور گائنی وارڈ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دونوں شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات لئے جائیں اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار وزیر نے ضلع لکی مروت میں70سے زائد ڈاکٹروں کی تعیناتی پر سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی سے ضلع بھر میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کو مکمل طور پر فعال کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں گھروں کے نزدیک میسر آئیں گی

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں