انٹر کلب والی ٹورنامنٹ کا فائنل عدنان کلب نے اپنے نام کرلیا

مقامی ٹیموں نے حصہ لیا شائقین کی بڑی تعدادموجود تھی ۔ فائنل میچ عدنان کلب سپرلی کلے اور شیا جان کلب سرائے نورنگ کے مابین کھیلا گیا

ہفتہ 19 مارچ 2022 20:21

انٹر کلب والی ٹورنامنٹ کا فائنل عدنان کلب نے اپنے نام کرلیا
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2022ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لکی مروت کے زیر اہتمام انٹر کلب والی ٹورنامنٹ کا فائنل عدنان کلب نے اپنے نام کرلیا، ٹورنامنٹ میں مقامی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے ۔ فائنل میچ عدنان کلب سپرلی کلے اور شیا جان کلب سرائے نورنگ کے مابین کھیلا گیا، میچ ابتداء ہی سے دلچسپ رہا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پوائنٹ ) سکور کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، موقع پر موجود تماشائیوں نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور بہترین کارکردگی پر انہیں داد دی۔

(جاری ہے)

عدنان کلب اپنی شاندار کارکردگی کے سبب میچ پر چھایا رہا اور اس نے فائنل واضح برتری سے جیت لیا۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لکی مروت اسماعیل خان وزیر نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر اسماعیل وزیر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی اور کہا کہ محکمہ کھیل مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کررہا ہے مقامی سطح پر سپورٹس گرائونڈز اور سٹیڈئم کی تزئین آرائش کی گئی ہے اور وہاں کھلاڑیوں کے لئے سہولیات بہتر کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں