بھٹہ خشت مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کا عمل( کل )سے شروع

پیر 7 جنوری 2019 19:17

بھٹہ خشت مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کا عمل( کل )سے شروع
لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بھٹہ خشت مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کا عمل آج سے شروع کر دیا جائیگا، آلودگی سے بچائو کیلئے بھٹہ خشت مالکان رواں سال کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی اظہر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عثمان علی، سوشل سکیورٹی آفیسر محمد ساجد، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری ریاض وڑائچ، چوہدری فیاض احمداور میاں اکرم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت پنجاب ، سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کے افسران کسی ایک علاقہ میں بیٹھ کر گرد و نواح کے بھٹہ خشت مزدوروں کو کارڈز جاری کریں گے،پہلے روز کیمپ موسیٰ کمالہ میں ہوگا، سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا میڈیکل آفیسر اور پراسیسنگ کیلئے کلریکل سٹاف بھی ساتھ ہی موجود ہوگا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ابتک جو بھٹہ خشت رجسٹرڈ نہیں انکی بلا تاخیر رجسٹریشن کا عمل بھی یقینی بنایا جائے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں