لالہ موسی،پولیس لائنز میںکمانڈوکورس کی پاسنگ آوٹ تقریب کا انعقاد

اتوار 20 جنوری 2019 18:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پولیس کے جوانوں میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے پولیس لائنز میں منعقدہ کمانڈوکورس کی پاسنگ آوٹ تقریب کا ڈی پی او سید علی محسن کی زیر نگرانی انعقاد کیا گیا۔ پندرہ روزہ کمانڈو کورس میں مختلف تھانوں میں تعینات25جوانوں نے شرکت کی کمانڈو کورس میں جوانوں کو ویپن ہینڈلنگ ، اسلحہ کا کھولنا جوڑنا ، مارشل آرٹ ،سیلف ڈیفنس ، اٹیک ،اور ریڈ کی خصوصی ٹریننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے کہا کہ دہشت گردی ، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ میں پولیس افسران اور جوانوں کا دور خاضر کے لخاط سے پیشہ وارانہ مہارت کا حامل ہونا نہائت ضروری ہے۔کمانڈو کورس کا بنیادی مقصد پولیس جوانوں کی صلاحتیوں اور مہارت میں نکھار لانا ہے۔تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ طاہر بشیر ، پی ایس اوملک عامر ، انچارج ایلیٹ فورس فیصل مجید ، پی آر او اسد عباس بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات سید علی محسن کاظمی نے بہترین کارکرگی کا مظاہر ہ کرنے والے جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور میڈل تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں