وزیر اعظم خود نوکریوں کااعلان کیا تھا ، سات ماہ گزر گئے ، ایک ہزار نوکریاں تو دیں ، سراج الحق

اتوار 10 فروری 2019 13:40

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا، کسی نے مانگا نہیں تھا، سات مہینے ہوگئے ایک ہزار نوکریاں تو دیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تقریب سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ کیا صرف وزرا کی تبدیلی ہی تبدیلی ہے، موجودہ کابینہ میں اکثریت پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے دور کے وزرا کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے خود ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا، کسی نے مانگا نہیں تھا، سات مہینے ہوگئے ایک ہزار نوکریاں تو دیں۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں