لالہ موسیٰ ،اراضی ریکارڈ سنٹر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، دن بھر ذلیل وخوار ہونا معمول بن گیا

پیر 17 جون 2019 16:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) اراضی ریکارڈ سنٹر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، دن بھر ذلیل وخوار ہونا معمول بن گیا، اراضی سنٹر میں ریکارڈ درستگی ، فرض اور کمپیوٹرائزڈ دستاویزات کے حصول کیلئے جانیوالوں کو محکمانہ غلطیوں کے باعث چکر پے چکر لگوائے جانے لگے اراضی ریکارڈ سنٹر جانیوالوں کا کہنا ہے کہ پٹواریوں ، گرداروں اور تحصیلیداروں کی غلطیوں کا خمیازہ انہیں کئی کئی روز تک بھگتنا پڑ رہا ہے ڈپٹی کمشنر گجرات تمام تر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اور شہریوں کو بلاوجہ کھجل خوار کرنیوالوں کیخلاف نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں