لالہ موسیٰ، ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے

پیر 17 جون 2019 16:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈنگہ میں تیررفتار موٹر سائیکل نے راہ گیر بلاول اعجاز کو ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈنگہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بھینس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شیخ اویس شدید زخمی ہو گیا اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں