لالہ موسیٰ،پولیس تھانہ سٹی کا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع

پیر 17 جون 2019 16:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پولیس تھانہ سٹی کا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع۔ تفصیل کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عدنان تارڑ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ھدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل جلالپورجٹاں چودھری سعید احمد کی زیر قیادت ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں ناکہ بندی کے دوران پیٹیاں والا چوک سے وقار اسلم ولد آصف علی سکنہ نیو نوشہرہ سے 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا جبکہ بے نظیر چوک میں بھی اسامہ نوید ولد نوید بٹ سکنہ نئی آبادی سے بھی 30 بور پسٹل بمع گولیاں برآمد کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف علحدہ علحدہ مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں