چوہدری نثاراحمد ایڈووکیٹ نے ملک کے کسانوں اور انکے مسائل کیلئے صف اول کا کردار نبھایا،سینیٹر سراج الحق

بدھ 3 جون 2020 18:27

چوہدری نثاراحمد ایڈووکیٹ نے ملک کے کسانوں اور انکے مسائل کیلئے صف اول کا کردار نبھایا،سینیٹر سراج الحق
لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چوہدری نثاراحمد ایڈووکیٹ نے ملک کے کسانوں اور انکے مسائل کیلئے صف اول کا کردار نبھایا وہ ایسی حالت میں گئے کہ وہ دین اسلام کی آخری دم تک تبلیغ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا دل گواہی دے رہا ہے کہ فرشتے ایسی شخصیت کا بھرپوراستقبال کر ینگے، ہماری آ خری منزل وہی ہے جس نے زندگی کی حقیقت کو سمجھ لیا اورقیامت کیلئے اپنی تیاری کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں تمام جنتوں سے نوازدے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں