لالہ موسیٰ ،ڈیرہ ملازم تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل،ورثاء کا نعش کچہری چوک میں رکھ کرپولیس کیخلاف احتجاج

جمعرات 4 جون 2020 17:35

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈیرہ ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا گیا پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم رہا کرنے پر ورثاء کا نعش کچہری چوک میں رکھ کر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا کیخلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کالرہ خاصہ میں قمر عباس نامی ڈیرہ کے ملازم کو جانوروں کو بروقت چارہ نہ ڈالنے پر ڈیرہ مالکان نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بیدردی سے قتل کر دیاجس پر تھانہ لاری اڈا نے تین سگے بھائیوں عامر، خرم،ذوالفقارساکنائے ساکنائے کالرہ خاصہ اور بابر ساکن رنگانوالہ سمیت دو نامعلوم افراد کیخلاف تشدد کرکے قتل کر نے پر مقتول کے بھائی ارسلان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

تاہم پولیس نے رات گئے گرفتار ایک ملزم کو اعلیٰ آفیسر کی سفارش پر رہا کر دیا جس پر ورثاء نے کچہری چوک میں مقتول کی نعش رکھ کر تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او مبشر اور اعلیٰ آفیسر کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

احتجاج کے باعث کچہری چوک میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ورثاء نے پولیس آفیسران کیخلاف کارروائی تک احتجاج ختم نہ کرنیکا اعلان کیا تو ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان نے انہیں انصاف فراہم کرنیکی ہر ممکن یقین دہانی کروائی اور مظاہرین کو منتشر کروا دیا ۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں