لالہ موسیٰ ،گاڑی اور منگووال سے قیمتی موٹرسائیکل چرالی گئی

جمعرات 4 جون 2020 17:35

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) گاڑی اور منگووال سے قیمتی موٹرسائیکل چرالی گئی،آزاد کشمیر کے رہائشی ناصر فرید کی قیمتی کار زراعت آفس ستارپورہ کھاریاں سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس صدرکھاریاں نے مقدمہ درج کرلیاجبکہ منگووال کے رہائشی ملک نبیل کی قیمتی موٹرسائیکل کچہری چوک گجرات کے قریب سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرلیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں