پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا دورہ

جمعرات 4 جون 2020 17:35

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کھاریاں کا دورہ کیا اور کرونا کے مریضوں کی تشخیص اورعلاج کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر طارق نے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں ابتک کرونا کی1900ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ان میں سی145کرونا پازیٹو آئے ہیں۔ ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے ٹی ایچ کیو کھاریاں میں کرونا کی تشخیص و علاج کیلئے سہولیات کو سراہا اور کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینیو الے ڈاکٹرز، طبی عملہ کی بھی خراج تحسین پیش کیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں