لالہ موسیٰ، 25 سے زائد دکانوں کے میٹر کنکشن بغیر نوٹس کے منقطع، دکاندار سراپا احتجاج

اتوار 12 جولائی 2020 20:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) واپڈا نی25 سے زائد دکانداروں کے میٹر کنکشن بغیر نوٹس کے منقطع کر دئیے ، دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹانڈہ روڈ حیدری مارکیٹ جلالپورجٹاں میں گزشتہ روز واپڈا اہلکاروں نے 25 سے زائد دکانداروں کے بجلی کے کنکشن بغیر نوٹس دئیے منقطع کر دئیے جس پر دکانداروں نے واپڈا آفس کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار میں مندے کا رحجان ہے اور واپڈا کی بدمعاشی تو ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہے جبکہ واپڈا ترجمان کا موقف تھا کہ مارکیٹ والے اپنا ٹرانسفارمر لگوائیں، انہیں نوٹسز بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں