لالہ موسیٰ، کڈنی سنٹر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 12 جولائی 2020 20:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) صدر کڈنی سنٹر گجرات میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ ماہ جون میں ایک کروڑ، 62 لاکھ، 3 ہزار 222 روپے کے اخراجات ہوئے جس میں 45 لاکھ، 72 ہزار، 187 روپے کی میڈیسن پر اخراجات ہوئے جبکہ ڈائلسز مشینیں منگوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ادا کئے گئے اور ڈائلسز مشینوں کی مرمت پر 3 لاکھ، 67 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 45لاکھ، 40 ہزار، 978 روپے کی آمدن ہوئی اور ان میں 36 لاکھ، 58 ہزار 700 کے عطیات شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ جون میں 1909 ڈائلسز 3 شفٹوں میں کئے گئے جن میں 1761 ڈائلسز فری ہوئے جبکہ 2016ء سے لے کر 30 جون 2020ء تک 54 ہزار 308 ڈائلسز ہوئے ہیں اب مزید 7 ڈائلسز مشینوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ جن کی خریداری پر ایک کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تین ڈائلسز مشینوں کیلئے ہمیں فنڈز درکار ہیں۔ 30ستمبر تک 40 ڈائلسز مشینیں 3 شفٹوں میں مریضوں کے ڈائلسز کیا کریں گی اور یہ ہماری سب سے بڑی پیش رفت ہو گی کہ وہ مریض جو ویٹنگ لسٹ میں تھے ا ن کے بھی ڈائلسز ہوجائیں گے۔

مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے میاں محمد اعجاز نے کہا کہ اس وقت کڈنی سنٹر میں فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ مخیر حضرات آگے آئیں، اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے عطیات دیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھا جا سکے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں