لالہ موسیٰ، نہر اپر جہلم سے تشدد زدہ نعش برآمد

اتوار 12 جولائی 2020 20:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) نہر اپر جہلم سے تشدد زدہ نعش برآمد‘ گزشتہ روز مچھیانہ کے قریب نہر میں ایک نعش تیرتی ہوئی کنارے کیساتھ جھاڑیوں میں اٹک کر رک گئی، ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے نعش کو جھاڑیوں سے باہر نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کی مطابق نہر میں ڈوبنے والا نواحی گاؤں بیگہ بانیاں کا رہائشی 30سالہ شکیل انجم بتایا جاتاہے جسکی گمشدگی کی رپورٹ6جولائی سے تھانہ کنجاہ میں درج تھی۔ دوسری ورثاء کے مطابق کنجاہ پولیس درخواست دینے کے باوجود شکیل انجم کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں