لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر سمبلی کے مقام پر 22 سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد

اتوار 12 جولائی 2020 20:10

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) تھانہ صدر کے نواحی قصبہ سمبلی کے مقام پر ایک 22 سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے براون رنگ کی قمیض اور سرخ شلوار پہن رکھی ہے جبکہ کوئی ظاہری تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے جاتے ہیں۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد رفاعی تنظیم کے حوالے کر دی جسے راجڑ والے قبرستان میں امانت کے طور پر دفن کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں