لالہ موسیٰ، عید کے ایام میں دریاوں ،نہروں میں نہانے کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے چناب نے 2 اور زندگیاں نگل لیں

اتوار 16 مئی 2021 18:10

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) عید کے ایام میں دریاوں اور نہروں میں نہانے کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے چناب نے 2 اور زندگیاں نگل لیں، لالہ موسی کے موضع چنوں بھوجہ کے رہائشی دریا چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو 1122 نے دونوں کی نعشوں کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا، لالہ موسی کے علاقہ چنوں بھوجہ کے رہائشی شمریز ولد محمد امین اور ثقلین ولد محمد خالق دونوں دوست کوٹ نتھو کے قریب دریائے چناب میں نہا رہے تھے، نہاتے ہوئے 15 سالہ ثقلین اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ڈوبنے لگا تو دوسرے 16 سالہ دوست شمریز نے اس بچانے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکا اور دونوں دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے، جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی، دونوں دوستوں کی ڈید باڈیز کو 1122 نے بڑی مخنت کے بعد تلاش کر کے ورثائ کے حوالے کر دیا، دونوں دوستوں کی میتیں ان کے آبائی گائوں پہنچنے گھروں میں کہرام مچ گیا، دونوں دوستوں کی نماز جنازہ ان کو دفنا دیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں