اربوں روپے کے ر یکارڈ بجٹ سے گجرات میں میگا ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چودھری مونس الٰہی

جمعرات 27 جنوری 2022 15:37

اربوں روپے کے ر یکارڈ بجٹ سے گجرات میں میگا ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چودھری مونس الٰہی
لالہ موسیٰ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے گجرات سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروس موڑ فلائی اوورز، کھٹالہ پھاٹک تا گجرات سماں بائی پاس فلائی اوور کی تکمیل سے گجرات شہر سے گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ II تک بلا روکاوٹ رسائی اور لاہور تا راولپنڈی مین جی ٹی روڈ پرٹریفک کی روانی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان فلائی اوورز پر 5.5 ارب روپے کی خطیرلاگت آئے گی اور ان کی تکمیل سے گجرات  بے  مثال رفتار سے ترقی کرے گا۔ اربوں روپے کے ر یکارڈ بجٹ سے گجرات میں میگا ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان تمام ترقیاتی منصوبوں کا سب سے زیادہ فائدہ گجرات کے عوام کو براہ راست پہنچے گا۔ چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت،فلاح اورترقی کیلئے سیاست کی ہے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں