لالہ موسی،سرکاری ہسپتال میں زچگی کی مریضہ کو نرس نے نکال دیا

خاتون نے بچی کوراستے میں جنم دیدیا ،لواحقین کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:58

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) تحصیل لیول سرکاری ہسپتال میں زچگی کی مریضہ کو نرس نے نکال دیا ،خاتون نے راستے میں اسٹیشن چوک پر بچی کو جنم دیدیا ،لواحقین نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا،ایم ایس نے انکوائری کے آرڈر دیدئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ربیعہ بی بی زوجہ ظہیر سکنہ جوگی محلہ جو کہ گذشتہ چار پانچ ماہ سے تحصیل لیول ہسپتال کیمپنگ گراونڈ میں زیر علاج رہی اور باقاعدگی سے چیک اپ کرواتی رہی لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے تاہم ناشائشتہ رویہ اختیار کیا جاتا رہا ، اکیس مارچ کو ہسپتال میں داخل کیاگیا اور خون کا انتظام کرنے کا کہا جو کردیا گیا لیکن رات کو تین بجے نرس نے کہا کہ یہاں سے چلیں جائیں اور خون کسی باہر لیبارٹری میں جمع کروا دیں پریشانی میں جب اسٹیشن چوک پہنچے تو زچہ نے بچی کو جنم دیدیا جس پر فوری قریبی پرائیویٹ ہسپتال داخل کرانا پڑا خاتون کے دیور نے تحصیل لیول ہسپتال کے رویہ کیخلاف ڈی سی او کو درخواست دیدی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر اشرف نے پچیس مارچ سوموار کو انکوائری کرنے کے احکامات دیدیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں