لالہ موسی،21مئی سے انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر ڈسپلے کردی جائیں گی،خالد محمود

گجرات میں مجموعی طورپر 504 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،انتخابی فہرستوں پر اعتراضات، درخواستوں کو 45 دن میں نمٹائی جائینگی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

بدھ 18 مئی 2022 17:05

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے کہا ہے کہ 21مئی سے انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز پر ڈسپلے کردی جائیں گی،ضلع گجرات میں مجموعی طورپر 504 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، تحصیل گجرات میں 257،کھاریاں میں 186 جبکہ سرائے عالمگیر میں 61 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو الیکشن آف پاکستان کی طرف سے ریوائزننگ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتحابی فہرستوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،الیکشن آفیسر وسیم کاشف سمیت اسسٹنٹ کمشنر ز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طر ف سے جاری شیڈول کے مطابق نادرا 20 مئی کو انتحابی فہرستیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو دفتر میں فراہم کر دے گا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر 21 مئی کو فہرستیں اپنے دفتر سمیت ضلع بھر میں قائم504 ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں کر دیگا جن پر 30 دن کے اندر 19 جون تک اعتراضات دائر کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں پر اعتراضات، درخواستوں کو 45 دن میں 4جولائی تک نمٹایا جائے گا جبکہ مجازحکام کی طرف سے اعتراضات، درخواستوں پر فیصلہ کے بعد فارم15,16,17 کے مطابق 10 دن میں 14 جولائی تک ڈیٹا انٹری کی جائے جس کے بعد نادرا 28 دن میں 11 اگست تک حتمی لسٹوں کی تیاری کریگا اور 12 اگست 2022 تک حتمی فہرستیں شائع کر دی جائیں گی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں