ضلع کونسل اپنی پراپرٹیز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرے،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 جولائی 2018 23:59

لالہ موسیٰ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل توصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلع کونسل اپنی پراپرٹیز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کر ے، بلدیاتی ادارے اپنے علاقوں میں لگے ہورڈنگ بورڈز کا سروے کرائیں اور خطرناک ہورڈنگ بورڈ فوری طور پر ہٹائے جائیں، کرنٹ لگنے جیسے حادثات سے بچنے کیلئے فلٹریشن پلانٹس، ٹیوب ویلز سمیت تمام ایسی انسٹالیشن جہاں بجلی کا استعمال ہوتا ہے انکی از سر نو چیکنگ کرائی جائے، ان خیالات کااظہار انہوںنے ضلع کونسل گجرات کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف آفیسر ضلع کونسل محمود اقبال گوندل، کونسل آفیسرز خاور گجر،محمد نعمان، غلام رسول بھی موجود تھے۔

انہوںنے ضلع کونسل گجرات کی طرف سے پروفیشنلز کے سروے اور بذریعہ بنک ٹیکسز کی وصولی سے ریونیو میں بہتری کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ شہباز شریف پارک کی بہتر دیکھ بھال، تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، جن علاقوں میں ضلع کونسل کی ذمہ داری ہے وہاں بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیف آفیسر ضلع کونسل اور کونسل افسران نے ضلع کونسل کے دائرہ اختیاراور خدمات کے حوالے سے تفصیلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں