ڈکیتی چوری کی چار وارداتوں میں ایک موٹر سائیکل، نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز چرالئے گئے

اتوار 22 جولائی 2018 00:10

لالہ موسیٰ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گجرات میں ڈکیتی چوری کی چار وارداتوں میں ایک موٹر سائیکل، نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور ماربل ٹائلیںچوری کرلی گئیں تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے گائوں جلیانی سے تین نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر دانش علی سے نقدی، دو موبائل فونز اور ضروری کاغذات چھین کر لے گئے ہیں تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سٹی ایریا سے نامعلوم چور اعجاز احمد کی موٹر سائیکل نمبری JMM/1881، تھانہ شاہین چوک کے علاقہ محلہ رحمت آباد سے چوہدری اعجا زاحمد کے گھر سے اسکی سابق بیوی مسمات صباء بی بی نے اپنے بھائی رضوان احمد اور ہمشیرہ کے ہمراہ 18لاکھ50ہزارروپے کی نقدی اور 10تولے کے طلائی زیورات چر ا لئے جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ شادمان کالونی سے فیضان اقبال شیخ کا ڈرائیور بشارت علی گاڑی سے 17لاکھ روپے کی نقدی جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ شادمان کالونی سے ذکاء اللہ وغیرہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے محمد عمران کی گاڑی سے ماربل ٹائلیں چرا کر لے گئے ہیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں