عیدالاضحیٰ پر صفائی، سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 اگست 2018 20:54

لالہ موسیٰ۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ ، ڈی پی او رومیل اکرم نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر صفائی، سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے این او سی لازمی ہوگا، لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا، یوم آزادی کے موقع پر تمام مساجد، امام بارگاہوں، چرچوں میں دن کا آغاز ملکی سلامتی کیلئے دعائوں کیساتھ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر، کمیٹی کے ممبران پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری، سید سعید شاہ گجراتی، قاری الطاف الرحمان، قاری ضیاالرحمان، سید اشتیاق کاظمی، سید الطاف کاظمی، جواد جعفری ،خادم علی خادم، لالہ سعید اقبال،مستری جلال مسیح، پروین سردارو دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو زبردست سراہا ۔ انہوںنے کہا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر صرف رجسٹرڈ تنظیموں اور مدارس کو ہی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے این او سی کے اجراء کیلئے درخواستیں 15اگست تک وصول کی جائیں گی جو کولیکشن پوائنٹ پر آویزاں کرنا لازم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں