انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس مہم کو موثر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 اگست 2018 23:24

لالہ موسیٰ۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس مہم کو موثر بنایا جائے، محکمہ صحت، بلدیاتی ادارے ، ماحولیات سمیت تمام محکمے باہم کوارڈی نیشن مضبوط ، مشینی وسائل کو فنکشنل رکھیں، شہریوں کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر یوسف، ٹی ایم او افضل بٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات میں 177آئوٹ ڈور،234ان ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیمیں بھرپور محنت سے کام کر رہی ہیں، ابتک جن 16مقامات سے ڈینگی کا لاروا ملا ہے وہاں پر کیمکل اور مکینکل ٹریٹمنٹ کر دیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹ کے پاس قابل ذکر مقدار میں ادویات، فوگر مشینیں، ڈی واٹر نگ سیٹس بھی دستیاب ہیں جنہیں بوقت ضرورت استعما ل کے جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ اگر کسی بلدیاتی ادارے کے پاس انسداد ڈینگی مقاصد کیلئے دستیاب مشین میں نقائص ہوں تو فوری طور پر تحریری طور پر آگا ہ کیا جائے، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اس حوالے سے اقدامات کے پابند ہوں گے، سرکاری ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی وارڈز فنکنشل، عملہ متحرک ہونا چاہیے،پرائیویٹ لیب ڈینگی ٹیسٹ مقررہ ریٹس 90روپے سے زائد وصول نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے اگاہی کیلئے کیلئے پرنٹ، الیکٹرانکس اور سوشل میڈیا پر موثر مہم چلائی جائے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں