ڈپٹی کمشنر کی محرم الحرام کے بہترین انتظامات پر ضلعی افسران و سٹاف کوشاباش

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:25

لالہ موسیٰ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران و سٹاف، پولیس، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، گیپکو سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسروں و ملازمین کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام محکموں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات ٹیم کی صورت میں کام کیا اور عاشور ہ محرم الحرام نہایت پرامن طریقے سے گذر گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیساتھ بھرپور تعاون پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، کور امن کمیٹی کے ارکان، علما ء کرام، منتظمین مجالس ، عزاداروں اور عوام الناس کے بھرپور تعاون کو بھی سراہا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں