ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، ڈپٹی کمشنرگجرات

پیر 24 ستمبر 2018 23:37

لالہ موسیٰ ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر گجرات توصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو اینڈ ریلیف سے تعلق رکھنے والے تمام محکمے ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر الرٹ رہیں، ضلعی انتظامیہ دریائے چناب اور برساتی نالوںمیں پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کیلئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ڈیسزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ کمشنرز عمر حیات گوندل، ضیغم نواز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر،قائمقام سی ای او ایجوکیشن محمد پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے ابو تراب، ایکسیئن انہار محمد شوکت، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نعیم اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ و دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کیطرف سے جاری الرٹ کے بعد دریاچناب اور برساتی نالوں میں پانی کا نکاس قدرے بڑھا ہے تاہم پانی کا بہائو تاحال نارمل سطح پر ہے ، اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت، ریسکیو 1122، اریگیشن، لائیو سٹاک، پولیس، ایجوکیشن سمیت تمام محکموں کا ریسکیو اینڈ ریلیف پلان تیار ہے، ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اور ایکسین انہار کو ہدایت کی کہ پانی کے بہائو کی صورتحال بارے بروقت اپ ڈیٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں علاقہ مکینوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ فوری طور پر ریسکیو اینڈ ریلیف کا آغاز کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں