ضلع بھرمیں پندرہ روزہ انسداد خسرہ مہم کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، توصیف دلشاد کٹھانہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:32

لالہ موسیٰ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ضلع بھرمیں پندرہ روزہ انسداد خسرہ مہم کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران 4لاکھ58ہزار244بچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے، والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے انسداد خسرہ مہم کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اے سی کوآرڈ عباس رضا ناصر، چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری،ضلعی انچارج ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر ایاز ناصر وڑائچ، ڈاکٹر یوسف ڈار ، ڈاکٹر عمر اعجاز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرتوصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کی کہ والدین کو انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے آگاہی کیلئے سوشل موبلائزرز کو متحرک کیا جائے، سی سی او ہیلتھ نے بتایا کہ انسداد خسرہ مہم کے دوران 512سوشل موبلائزر ڈور ٹو ڈور جاکر بچوں کی رجسٹریشن کریں گی اور ریفرل سلپ جاری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں