لالہ موسیٰ، کم عمر اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں ، چنگ چی ڈرائیورز کو پٹرول کی فروخت پر پابندی

پیر 10 دسمبر 2018 23:19

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 17دسمبر سے ضلع میں ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور چنگ چی ڈرائیورز کو پٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے اس فیصلے بارے شہریوں کو آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے گی جبکہ ضلعی ٹریفک پولیس احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے، یہ ہدایات انہوںنے پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے اجلاس کے دوران جاری کیں،ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل، صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن ملک حماد، سابق صدر چوہدری سجاد و دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں