گیس کی ری فلنگ کرنیوالی گیس ایجنسیاں سیل، مالکان کے خلاف مقدمات درج

منگل 11 دسمبر 2018 22:59

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر گجرات افضل حیات تارڑ نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ کرنیوالی تین گیس ایجنسیوں کو سیل کرکے انکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اے سی گجرات افضل حیات نے چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس منشا بٹ کے ہمراہ غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ کرکے عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے اور زائد قیمتیں وصول کرنیوالے گیس ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ملک گیس ایجنسی علی پورہ روڈ، ایل پی جی گیس شاپ گلہ فاروقیاں والا اور ایل پی جی گیس شاپ قمر سیالوی روڈ کو گیس کی غیر قانونی طور پر ری فلنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا ، تینوں دوکانوں سے ری فلنگ کیلئے استعمال ہونیوالے ڈونکی پمپ، گیس سلنڈرز اور کنڈے قبضے میںلیکر گیس ایجنسیوں کے مالکان ملزم سکند ر خالد ، تصور یوسف اور ساجد ادریس کو موقع سے گرفتار کرادیا جنکے خلاف تھانہ سو ل لائنز اور تھانہ شاہین پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں