ضلع گجرات میں انسداد پولیو مہم کے پہلے 2 دن کے دوران 2لاکھ99ہزار 291بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:30

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلع گجرات میں انسداد پولیو مہم کے پہلے 2دن کے دوران 2لاکھ99ہزار 291بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو بریفنگ کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مجموعی طور پر 1لاکھ52ہزار164بچوں جبکہ دوسرے دن 1لاکھ47ہزار27بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے ۔ انہوںنے بتایا کہ دونوں ایام کے دوران کسی وجہ سے گھروں میںموجود نہ پائے جانیوالے 15839بچوں کو بھی تلاش کرکے کور کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں