لالہ موسیٰ شہرکے ہسپتال جدید دور کے مطابق سہولیات سے محروم

پیر 17 دسمبر 2018 18:17

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) لالہ موسیٰ شہر میں کروڑوں روپے مالیت کے دو بڑے ہسپتال موجود ہونے کے باوجود ان میں لاکھوں کی آبادی کیلئے جدید دور کے مطابق سہولیات دستیاب نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ شہر میں ٹراما سنٹر جی ٹی روڈ اور تحصیل لیول ہسپتال کیمپنگ گرائونڈ میں کروڑوں روپے کی مالیت سے تعمیر ہوئے جن میں سٹاف ہونے کے باوجود جدید دور کے مطابق سہولیات نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر لاکھوں کی آبادی کو دیگر شہروں میں مختلف ٹیسٹوں کیلئے جانا پڑتا ہے ان میں انتہائی نگہداشت ICUوارڈ کا نہ ہونا جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وینٹی لیٹر کی سہولت سے لیس ہوتا ہے موجود نہ ہے ۔

ڈیجیٹل ایکسرے مشین ، جدید لیبارٹری ، سٹی سکین مشین ، CRمشین کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں سے ہزاروںمریضوں کو دیگر شہروں کو ریفر کر دیا جاتا ہے ۔ جبکہ بہت سارے آپریشن ماہر بے ہوشی لالہ موسیٰ کے دونوں ہسپتالوں میں نہ ہونے کی وجہ سے رہ جاتے ہیں جو اس علاقہ کے لاکھوں کی آبادی کیلئے قابل تفتیش ہے ۔ اس صورت حال کی اصلاح کیلئے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے ۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں