لالہ موسیٰ ،کمسن بچوں سے جبری مشقت کرانیوالے دو ورکشاپ مالکان کے خلاف مقدمات درج

پیر 17 دسمبر 2018 21:06

لالہ موسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر لیبر گوجرانوالہ ڈویژن ارشد محمود نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران کمسن بچوں سے جبری مشقت کرانیوالے دو ورکشاپ مالکان کے خلاف تھانہ میں مقدمات درج کرادیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لیبر گوجرانوالہ ڈویژن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر گجرات محمد عثمان، آئی پی پراجیکٹ کے افسران محمد نوید اور محمد وقاص کے ہمراہ تھانہ لاری اڈہ کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران پاک سروس اسٹیشن نزد لاری اڈہ کا مالک دانیال ولد ویرو اپنے سروس اسٹیشن پر کمسن بچے ابراہیم ولد ندیم سے جبکہ مٹھوورکشاپ جی ٹی روڈ پر ورکشاپ مالک افضال احمد کمسن بچے قدیر ولد شبیر سے مشقت کروا رہا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ورکشاپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے جبکہ کمسن بچوں کو سکول داخل کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں