کھلی کچہریوںکے انعقادکا بنیادی مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کابلا تاخیر حل ہے،ڈپٹی کمشنر گجرات

جمعہ 18 جنوری 2019 23:12

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ افسران عوام کے حاکم نہیںبلکہ قوم کے بیٹے اور انکے خدمتگار ہیں،کھلی کچہریوںکے انعقادکا بنیادی مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کابلا تاخیر حل ہے،تمام عوام کے لیے بلا امتیا ز میرے دروازے رات دن کھلے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ضلع کو نسل ہال میں لگائی جانے والی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی(آر) رانی حفصہ کنول ،اے ڈی سی (جی) ملک غضنفرعلی اعوان ، اے سی گجرات افضل حیات تارڑ، اے سی کھاریاں عمرا ن بشیر ، ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفسیر فیصل سلطان، سی ای او ہیلتھ اتھا رٹی ڈاکٹر زاہد تنویر ، سی ای او ایجو کیشن افضل شاہد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھاریاں محمو داقبال کے علاوہ پولیس و دیگر محکمہ جات کے افسران اور ضلع بھر سے آنے والے شہریوں کی کثیر تعداد اس مو قع پر موجو د تھی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے مجمو عی طو ر پر صفائی ستھرائی،ماحولیات،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی ، شہری و دیہی سکولوں میں عملہ کی حاضری اور مو روثی زمین کے انتقال کے حوالے سے شکایت پیش کی گئیںجن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے خصوصی احکامات صادر کئے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں