انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ی پی او گجرات

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:30

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے دفتر میں شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی ،جس میں ضلع کی مختلف جگہوں سے آئے ہوئے سائلین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مسائل سن کر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدائیت جاری کی کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول ہر شہری کا حق ہے اور جو پولیس افسر شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں رکاوٹ بنے گا اس کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں