لالہ موسیٰ ، شہر میں بھکاریوں کا راج‘انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں

بدھ 30 جنوری 2019 23:23

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) شہر میں بھکاریوں کا راج‘انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں ،بازار کھلتے ہی بھکاریوں کی بڑی تعداد ٹولیوں کی شکل میں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہے۔بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والوں سے بدتمیزی معمول بن گیاچوک چوراہوں پر کھڑے بھکاری شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے لگے، مختلف روپ دھارے بھکاری چوری اور جیب تراشی کی وار داتیں بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی مذہبی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر گجرات سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گجرا ت شہر کے گلی محلوں ،شاہراہوں اور بالخصوص بازاروں میں بھکاریوں کا راج ہے جن میں مرد وخواتین اورچھوٹے چھوٹے بچے،نوجوان لڑکے،لڑکیاں، بچیاں بھی شامل ہیں اکثر نشے کے عادی بھی اِس مکروہ دھندہ کا حصہ ہیں جو بازاروں کی خریداری کرنے والی خواتین او رلڑکیوں سے بدتمیزی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے لڑئی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں