لالہ موسی،عوامی سماجی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے مکھی مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے کروانے کا مطالبہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:26

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) یونین کونسل نمبر1کوڑے کرکٹ کی آماجگاہ جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گلیاں نالی ٹوٹ پھوٹ کے شکار کی وجہ سے جگہ جگہ گندا پانی جمع ہوگیا علاقہ بھر میں مچھر وں مکھیوں کی بہتات ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندے صرف دعوؤں تک محدود گندگی کی وجہ سے ملیریا بخار جیسی بیماریوں نے علاقہ کے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کو مکھی مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے کروانے کا مطالبہ کیا اور بلدیہ گجرات کے ذمہ داران کو میڈیا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ اگر بلدیہ نے اپنی روش نہ بدلی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیرے نہ ختم کیے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں