لالہ موسیٰ، مسلح افراد کی فائرنگ سے 22سالہ نوجوان قتل، 20سالہ نوجوان زخمی

پیر 24 جون 2019 20:01

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) مسلح افراد کی فائرنگ سے 22سالہ نوجوان قتل جبکہ 20سالہ نوجوان زخمی، تفصیل کے مطابق کھاریاں میں مسلح افرادنے موٹر سائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں گائوں نور جمال کا رہائشی 22سالہ صدام حسین ہلاک جبکہ اس کا ساتھی 20سالہ سہیل ساکن نور جمال شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی کو فوری طور پر زخمی اور مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں