صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع گجرات میں 15ہفتوں پر محیط خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام کا آغاز ہوگیا

اتوار 18 اپریل 2021 18:25

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع گجرات میں 15ہفتوں پر محیط خدمت آپکی دہلیز پر" پروگرام کا آغاز ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں سرکاری محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے کام کرینگے، حکومت پنجاب افسران کی کارکردگی کی رینکنگ کریگی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خود "خدمت آپکی دہلیز پر"پروگرام کو مانیٹر کریں گے، اس اقدام کا بنیادی مقصد ریونیو، پولیس، بلدیاتی اداروں، سمیت مختلف محکموں کی عوامی خدمات کو بہتر بنانا ہے، بہتر نتائج کے حصول کیلئے ٹائیگر فورس کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ سول سوسائٹی، این جی اوز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی، حکومت پنجاب پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے نیا سافٹ وئیر بھی متعارف کرانے جارہی ہے جس کی مدد سے افسران کارکردگی پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے جبکہ شہری بھی اپنا فیڈ بیک دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پندرہ ہفتوں کے اس پروگرام میں میونسپل کمیٹیوں کی ذمہ داریوں بشمول سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی آب،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد،رمضان بازاروں میں سہولیات، عید سپیشل مہم،عید گاہوں کی صفائی، منڈیوں کے دورہ جات، گرین ویک، روڈ سیفٹی، بیوٹیفکیشن، شجرکاری، فائل ڈسپوزل، انکوائریوں اور تفیشی امور کی تکمیل، شجر کاری اور میاواکی جنگل لگانے، وال چاکنگ کے خاتمہ، خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت، پبلک ٹوائلٹس کی صفائی، سمیت مختلف اہداف سونپے جائیں گے جو متعلقہ محکمے سرانجام دیکر اس حوالے سے پورٹل پر اپ ڈیٹ کریں گے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں